ایک سٹار اداکار کے تحفظ پر 900 ارب ڈالرز کا خرچہ
جمعہ 1 جنوری 2016 11:29
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) کیا آپ کو اس بات پر یقین آئے گا کہ ایک شخص کو بچانے کے لیے نو سو ارب ڈالرز (لگ بھگ ساڑھے نو سو کھرب کے قریب) خرچ کردئیے جائیں؟جی ہاں اسٹار اداکار میٹ ڈیمین کو مختلف فلموں پر بچانے کی لاگت کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ نو سو ارب ڈالرز تک جاپہنچتا ہے۔اگر تو آپ انگلش فلمیں دیکھتے ہو تو ہوسکتا ہے کہ آپ نے نوٹس کیا ہو کہ اپنی بیشتر فلموں میں میٹ ڈیمین کو مشکل حالات سے نکالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
زیورخ کے ایک سائنسی محقق کینان انگ نے فیصلہ کیا کہ وہ تخمینہ لگائے گئے کہ آخر اس ہیرو کو اگر حقیقی زندگی میں اس طرح بار بار بچایا جاتا تو کتنی لاگت آتی۔انہوں نے اپنے تخمینے کے ایک ویب سائٹ کیورا پر شائع کیا جو کچھ اس طرح ہے۔(جاری ہے)
فلم سیئریانا اور گرین زون میں میٹ ڈیمین کا بچاؤ 50 ، پچاس ہزار ڈالرز میں ممکن ہوا۔سیونگ پرائیویٹ ریان میں ایک لاکھ ڈالرز، کوریج انڈر فائر میں تین لاکھ ڈالرز، ایلیسیوم میں سو ملین ڈالرز جبکہ دی مارشین میں مریخ سے نکالنے پر 200 ارب ڈالرز کا خرچہ ہوا۔
اسی طرح ٹائٹن اے ای میں بھی دو سو ارب ڈالرز جبکہ انٹرسٹیلر کے بلیک ہول سے واپس لانے میں پانچ سو ارب ڈالرز میٹ ڈیمین کے لیے خرچ کردیئے گئے۔ان سب کا مجموعی تخمینہ نو سو ارب ڈالرز بنتا ہے اور ان سپرہٹ فلموں کو دیکھ کر یہ خرچہ ٹھیک بھی لگتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.