وفاقی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین موٹروے سے بھی کروڑوں روپے مہنگی سڑک بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا

بدھ 30 دسمبر 2015 22:10

وفاقی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین موٹروے سے بھی کروڑوں روپے مہنگی سڑک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین موٹروے سے بھی کروڑوں روپے مہنگی سڑک بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا‘ ٹھیکہ بھی دیدیا‘9ارب روپے سے زائد اضافی خر چ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی موٹرویز سے اس منصوبے کا موازنہ کیا جائے تواطلاعات کے مطابق 230کلومیٹر موٹروے بنانے کا 148ارب روپے کا ٹھیکہ دیاگیاہے اس حساب سے 64کروڑروپے کا ایک کلومیٹر بنتاہے ‘دنیا میں جب بھی موازنہ ہوتاہے توفی کلومیٹر کے حساب سے کیاجاتاہے ‘ سستی ترین موٹروے کا تخمینہ تقریبا بیس کروڑ روپے لگایاجاتاہے لیکن مہنگی ترین اندازہ ساٹھ کروڑروپے میں بنتی ہے‘ یعنی کہ پاکستان میں مہنگی ترین سے بھی مہنگی سڑک بننے جارہی ہے اور فی کلومیٹر چار کروڑ روپے اضافی لاگت ہے‘ اگر چار کروڑروپے بھی اضافی سمجھیں تو اس حساب سے 9ارب 20کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :