6ماہ میں 2142دہشتگرد ہلاک،1711کو گرفتار کئے،وزارت داخلہ کی سینٹ میں رپورٹ

بدھ 30 دسمبر 2015 21:38

6ماہ میں 2142دہشتگرد ہلاک،1711کو گرفتار کئے،وزارت داخلہ کی سینٹ میں رپورٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گذشتہ 6مہینوں کے دوران کئے جانیو الے اقدامات سینٹ میں پیش کر دئیے ہیں ،گذشتہ 6مہینوں کے دوران 2142دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 1711کو گرفتار کیا گیا ہے ،نیکٹا کے لئے 1ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ،توہین آمیز تقاریر کرنے پر 2163افراد کو گرفتار جبکہ توہین آمیز مواد فروخت کرنے والے 73دکانوں کو بند کیا گیا ہے ،9کروڑ سے زائد غیر تصدیق شدہ سمز بلاک کر دی گئیں ہیں ،سندھ میں 167خیبرپختونخوامیں 13جبکہ پنجاب میں 2مدارس کو بند کیا گیا ہے ۔

بدھ کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان میں گذشتہ 6مہینوں کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کی فہرست پیش کر دی گئی جس کے مطابق چھ ماہ کے دوران نیکٹا کو 1ارب6لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں نیکٹا میں سٹاف اور دیگر افسران کو مقرر کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ مدرسہاصلاحات کام جاری ہے مشترکہ تحقیقاتی ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جار ہے ہیں شیڈول 4کے تحت لسٹ کو دوبارہ تیار کیا گیا ہے جوائنٹ ٹاسک فورس کے ساتھ مشترکہ انسداد دہشت گردی فورس کو قائم کیا جارہا ہے اور اس میں صوبائی پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اینٹی ٹیریرزم ایکٹ کے تحت 329افراد کو پھانسی دی گئی ہے گیارہ خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں 148کیسز کو فوجی عدالتوں کو بجھوایا گیا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2142دہشت گد مارے گئے ہیں جبکہ 1711ادہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز تقاریر کے 2303کیسز کو رجسڑڈ کیا گیا اور 2163افراد کو گرفتار گیا گیا 73دکانیں سیل کی گئی لاوڈ سپکر کے غلط استعال کے نو ہزار پانچ کیسز رجسڑڈ کیے گیے مزید برآں 9142افراد کو گرفتار کیا گیا نیشل ایکشن پلان کے تحت نو کروڑ تراسی لاکھ موبائل سمیں بلاک کی گئی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی وجہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 53فیصد کمی واقع ہوئی ہے قتل کی شرح میں 50فیصد کمی ،دہشت گردی کی شرح میں 80فیصد کمی ، چوریوں میں 30فیصد کمی ،بھتہ خوری میں 56فیصد کمی واقع ہوئی ہے کراچی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 69ہزار 179جرائم پیشہ افرا، 890دہشت گردوں ، 124اغوکار، 676اشتہاریوں،10426 مفرور، 545بھتہ خور، 1834قاتلوں کو گرفتار کیا گیااور 16302غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گیے بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6ماہ میں625فراریوں نے ہتھیار ڈالے حوالہ ہنڈی کے 214کیسز کو رجسڑڈ کیا گہا اور 322افراد کو گرفتار گیا گیاجبکہ35کروڑ 65لاکھ روپے برآمد کیے گیے اس کے علاوہ اینٹی منی لانڈرنگ کے 137کیسز کو رجسڑڈ کیے گیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں 2سندھ میں 167کے پی کے میں 13مدارس کو بند کیا گیااس کے علاوہ غیر ملکی امداد سے چلنے والے 190مدارک کو بھی بند کیا گیا جن میں پنجاب میں 147سندھ میں 06کے پی کے میں 7مدارس کو بند کیا گیا کالعدم تنظمیوں کے افراد کو ایکٹرانک میڈیا پر بین کیا گیا اور پمرا کے ذریعے کالعدم تنظیموں کی لسٹ بھی شیئر کی گئی مشیر خارجہ کی سربراہی میں فاٹا میں اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی وزارت آئی ٹی نے کالعدم تنظیموں کی 933یو آر ایل اور 10ویب سائٹس کو بلاک کیا پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحتسخت گیر عناصر کو 1132شیڈول 4میں شامل 405لوگوں، 78شعلہ بیان اسپیکرز، 649سہولت کارکے خلاف ایکشن کیا گیا ہے اس کے علاوہ 825دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور271کے خلاف کیسز رجسٹرڈ کیے گیے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے حوالے سے بلوچستان ، کے پی کے اور وزارت داخلہ کو تحفظات ہیں افغان مہاجرین کی بائیو میٹرک کے ذریعے رجسٹریشن کر رہے ہیں اس کے لیے ملک میں 21سینٹرز بنائے گئے ہیں