اوگرا کی آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز

بدھ 30 دسمبر 2015 20:15

اوگرا کی آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔اطلاعات کے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزرات پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے17 پیسے فی لیٹر اضافے جب کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا کی سمری کے مطابق مٹی کاتیل 8 روپے7 پیسے، ڈیزل 5 روپے 93 پیسے جب کہ ایچ اوبی سی 4 روپے 35 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وزرت خزانہ وزیرا عظم سیمشاورت کے بعد دے گی۔