پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی مانگی ہے ٗجمیل بگٹی کا دعویٰ

اکبر بگٹی کے قتل کو اﷲ کی رضا سمجھ کر بھول جانا چاہیے ٗوکیل پرویز مشرف

بدھ 30 دسمبر 2015 20:14

پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی مانگی ہے ٗجمیل بگٹی کا ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی مانگی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمیل بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی کا پیغام بھیجا ہے لیکن والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر بگٹی کے قتل کو اﷲ کی رضا سمجھ کر بھول جانا چاہیے اور بلوچستان اور اپنے ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا کہ پرویز مشرف نے کوئی معافی نہیں مانگی انہوں نے اپنے دور میں جو کچھ کیا وہ پاکستان اور بلوچستان کی بہتری کیلئے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :