اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار کو آئندہ ہفتے کراچی جانے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 12:32

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے  وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار کو آئندہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو آئندہ ہفتے کراچی جانے کی ہدایت کردی۔ رینجرز تفصیلات کے مطابق اختیارات کے معاملے پر مذاکرات کےلیے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات پر وفاق کی مداخلت کا شکوہ بھی کیا، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔

ملاقات میں متنازعہ امور مل بیٹھ کر دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلٰی سندھ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو آئندہ ہفتے کراچی جا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کر وزیراعلٰی سندھ کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملے کا حل نکالا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کا احترام کرتے ہیں تاہم معاملات کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔