بھارت میں ایمزون اور ای بے پر گائے کا گوبر بھی فروخت ہونے لگا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 30 دسمبر 2015 00:03

بھارت میں ایمزون اور ای بے پر گائے کا گوبر بھی فروخت ہونے لگا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر۔2015ء)برصغیر پاک و ہند میں گائے کے گوبر کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا رواج زمانہ قدیم سے ہی جاری ہے۔ آج بھی دیہاتوں میں خواتین گائے بھینسوں کے گوبر اور بھوسے کو ملا اور سکھاکر جلانے کے لیے ایندھن بناتی ہیں، جسے گوسے،تھیپڑی اور دوسرے بہت سے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گوبر کے گوسے بطور ایندھن دیہاتوں میں عام فروخت ہوتے ہیں۔ گوبر کے یہ گوسے اب بھارتی ای بے اور ایمزون پر بھی فروخت ہو رہے ہیں۔ای بے پر یہ نئی پراڈکٹ 280روپے فی 24 پیس کی قیمت میں دستیاب ہے۔ کچھ آن لائن ریٹیلرز نے اس پر رعایتی پیشکش بھی متعارف کرائی ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ کچھ خریدار اس کے لیے بھی گفٹ پیکنگ پر اصرار کر رہے ہیں۔