پنجاب حکومت کا شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ

منگل 29 دسمبر 2015 22:03

پنجاب حکومت کا شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت پارکوں ، میٹرو بس، لاری اڈہ میں وائی فائی ٹاور لگائے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری سمارٹ فونز پر مفت انٹرنیٹ چلا سکیں گے ۔پارکوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں بھی لگائی جائیں گی۔اس حوالے سے پنجاب حکومت نے باقاعدہ منظوری بھی دیدی ہے ۔