لاہور کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہونے لگی

پانی کے کے بے تحاشا ضیاع کے باعث زیرزمین پانی کی سطح گرنے کے عمل میں مزید تیزی آ گئی، سطح ہر سال ایک میٹر گرنے لگی

منگل 29 دسمبر 2015 21:58

لاہور کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی صورتحال ہر گزرتے دن ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) لاہور کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی صورتحال ہر گزرنے والے دن کے ساتھ خراب ہونے لگی ، پانی کے کے بے تحاشا ضیاع کے باعث زیرزمین پانی کی سطح گرنے کے عمل میں مزید تیزی آ گئی۔ سطح ہر سال ایک میٹر گرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی آبادی اِس وقت تقریباً ایک کروڑ کے قریب ہے جس میں سے واسا کی طرف سے 70لاکھ شہریوں کو 72گیلن فی کس کے تناسب سے ہر روز تقریباً 450ملین گیلن پانی سپلائی کیا جاتا ہے تو متعدد پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کا واٹر سپلائی کا الگ نظام ہے۔

مجموعی طور پر تقریباً 700سو ٹیوب ویل دن رات یہ عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور نتیجتاً صورت حال ہر گزرنے والے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صورت حال میں خرابی دریائے راوی کے خشک ہو جانے کے باعث مزید خراب ہو گئی ہے جہاں کبھی بہنے والا 5 ملین ایکٹر فٹ پانی لاہور میں پانی کی ری چارجنگ کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔ اِن حالات میں بھی سپلائی ہونے والے پانی کی تقریباً 40فیصد مقدار ضائع کر دی جاتی ہے۔ اگر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئندہ 20سالوں کے بعد شہر کی نصف آبادی کو ہی پینے کا پانی مل سکے گا۔ پانی کی سطح خطرناک حد تک گر جانے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے پانی میں آرسینک کی آمیزش کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :