بیٹی ذہنی مریضہ بن چکی ، اچانک سوتے ہوئے چیخیں مارتے ہوئے اٹھ کر باہر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے،زیادتی کا شکار لڑکی کی والدہ

عدنان ثناء اللہ سمیت ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا گیا ، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی،پولیس

منگل 29 دسمبر 2015 21:41

بیٹی ذہنی مریضہ بن چکی ، اچانک سوتے ہوئے چیخیں مارتے ہوئے اٹھ کر باہر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 دسمبر۔2015ء) بیٹی ذہنی مریضہ بن چکی ہے۔ رات کو اچانک سوتے ہوئے چیخیں مارتے ہوئے اٹھ کر باہر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے۔ ہوٹل میں زیادتی کا شکار ہونے والی 14سالہ بینش کی والدہ غزالہ نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بچی کے ساتھ یہ کرتیاک حادثہ ہوا ہے اس نے خود کو گھر میں محصور کرلیا ہے نہ کچھ کھاتی ہے نہ پیتی ہے، بس چپکے چپکے کر روتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کے بہنوئی اور غزالہ کے داماد زین نے بتایا کہ باواسطہ کیا جارہا ہے کہ پیسے لے لو اور صلاح کر لو۔ اس نے کہا کہ اس صلح کرنے کے لئے مختلف جگہوں سے دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ بینش کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ کسی قیمت پر صلح پر آمادہ نہ ہوئی بچی کی حالت دیکھ کر اس کے جی میں آتا ہے کہ وہ بیٹی کو بھی گولی مار دے اور خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے۔ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ۔ تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔(سعید احمد امر)

متعلقہ عنوان :