پیرس حملوں کے مبینہ حملہ آور کو شام میں مار دیے جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 29 دسمبر 2015 21:33

پیرس حملوں کے مبینہ حملہ آور کو شام میں مار دیے جانے کی اطلاعات

دمشق(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.29دسمبر 2015 ء) پیرس حملوں کے مبینہ حملہ آور کو شام میں مار دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے دوران پیرس حملوں کا ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور کا تعلق فرانس سے ہی تھا۔ اس حملے میں داعش کے مزید 10 شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔