ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں 114 ملین انوکھی کرپشن کا انکشاف

بیورو کریسی منصوبے مکمل کئے بغیر 114 ملین ڈکار کر ریکارڈ ہی ضائع کر دیا

منگل 29 دسمبر 2015 18:27

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں 114 ملین انوکھی کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 دسمبر۔2015ء) وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ریگولیشن سروسز کے ماتحت ادارہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی بیورو کریسی نے 12 کروڑ روپے کرپشن کر کے ڈکار لئے۔ بیورو کریسی نے 12 کروڑ روپے بارے تمام ریکارڈ ہی ضائع کر دیا ہے۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے دو منصوبوں کے لئے 114 ملین روپے جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کرپٹ بیورو کریسی نے منصوبوں کی تکمیل کی بجائے 114 ملین دیگر منصوبوں کے نام پر ڈکار گئے اس کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2014-15ء میں کیا گیا ہے۔ آڈٹ حکام نے پی ایس او سی پی پروگرام کے لئے جاری کئے گئے 114 ملین کے اخراجات بارے ریکارڈ طلب کیا لیکن ریگولیٹری اتھارٹی کی کرپٹ بیورو کریسی نے متعلقہ ریکارڈ ہی ضائع کر دیا ہے۔

افسران نے محکمانہ کمیتی کے اجلاس کے دوران یہ موقف اپنایا کہ منصوبوں بارے ریکارڈ رکھنے کے ذمہ دار افسران ملازمت سے فارغ ہو گئے ہیں اور ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور 114 ملین روپے کے اخراجات بارے کوئی ریکارڈ ادارے میں موجود ہی نہیں ہے۔ آن لائن نے اس حوالے سے متعلقہ وزارت سے رابطہ کیا تو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انچارج نے واضح موقف دینے سے انکار کر دیا

متعلقہ عنوان :