چین نے جدید آبزرویشن سیٹلائٹ گاؤ فن فور کا کامیاب تجربہ کرلیا

منگل 29 دسمبر 2015 18:27

چین نے جدید آبزرویشن سیٹلائٹ گاؤ فن فور کا کامیاب تجربہ کرلیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 دسمبر۔2015ء) چین نے مزید جدید آبزرویشن سیٹلائٹ گاؤ فن فور کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گاؤ فن فور کا تجربہ جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں واقع زیانگ سیٹلائٹ لاؤنچ سنٹر سے کیا گیا ہے قومی دفاع کیلئے سائنس ، ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کی ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گاؤفن فور لانگ مارچ تھری بی کیریئر راکٹ سے لیس تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کی 222ویں پرواز تھی بیان میں کہا گیا ہے کہ گاؤ فن فور زمین سے چھتیس سو کلو میٹر دور ہے

متعلقہ عنوان :