خیبر ایجنسی : وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں‌ پر سکیورٹی فورسز کی بمباری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 11:56

خیبر ایجنسی : وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں‌ پر سکیورٹی فورسز ..

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء): سکیورٹی فورسز نے وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بمباری میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔