مودی کی جانب سے روسی صدر کا پیغام لے کر پاکستان آنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 28 دسمبر 2015 23:25

مودی کی جانب سے روسی صدر کا پیغام لے کر پاکستان آنے کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28دسمبر 2015 ء) مودی کی جانب سے روسی صدر کا پیغام لے کر پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ن 25 دسمبر کو اچانک پاکستان کے مختصر دورے پر آئے تھے۔ مودی 10 سال کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ مودی کا اچانک مختصر دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے مقصد سے تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ مودی ایک خاص مقصد سے پاکستان آئے تھے۔ پاکستان آنے سے قبل مودی روس کے اہم دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کی روسی صدر سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس دوران روسی صدر نے پاکستان کے 34 اسلامی ممالک کے سعودی اتحاد میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ وزیراعظم نواز شریف کیلئے خصوصی پیغام بھیجا تھا۔ مودی اسی پیغام کو پہنچانے کیلئے پاکستان کے اچانک دورے پر پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :