نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت سے عملدرآمد جاری رہے گا:وزیرداخلہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 20:56

نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت سے عملدرآمد جاری رہے گا:وزیرداخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت سے عملدرآمد جاری رہے گا۔ نیشنل ایکشن پلان کسی سیاسی جماعت، گروہ یا حکومتی ادارے کا نہیں بلکہ قومی پلان ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ نیشنل ایکشن پلان سے امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ چودھری نثار نے ہدایت جاری کی ہے کہ قومی لائحہ عمل کے تمام نکات پر اعدادوشمار کو اکٹھا کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔