چارسالوں تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔اوپیک

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 20:52

چارسالوں تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔اوپیک

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء) تیل فروخت کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چارسالوں تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں اس وقت 36.04 امریکی ڈالرفی بیرل پر ہیں اور یہ گزشتہ 11 سال میں کم ترین قیمت ہے جسے 70 سترڈالرفی بیرل تک لانے کے لئے چارسال کا عرصہ درکار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلب میں اضافے اور غیر اوپیک ممالک جانب سے تیل کی سپلائی میں غیرمتوقع سپلائی مارکیٹ کو متوازن کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔اوپیک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دئیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 میں تیل کی قیمتیں 70.70ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی اور2040 میں یہ قیمتیں 95 ڈالرفی بیرل ہوں گی۔