پینشن کی ادائیگی کیلئے دنیا کا بہترین سوفٹ ویئر ”سیپ“ استعمال کیا جاتا ہے

ارکان پارلیمان اور ججوں کو تنخواہ کیلئے درکار خصوصی ٹریٹمنٹ کیلئے 23 کا ہندسہ رکھا گیا ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان

پیر 28 دسمبر 2015 19:26

پینشن کی ادائیگی کیلئے دنیا کا بہترین سوفٹ ویئر ”سیپ“ استعمال کیا ..

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ پنشن کی ادائیگی کیلئے دنیا کا بہترین سوفٹ ویئر ”سیپ“ استعمال کیا جاتا ہے، ججوں کو پینشن کی ادائیگی کیلئے بھی یہی سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جس میں ان کیلئے گریڈ کے خاتمہ میں 23 کا خصوصی ہندسہ استعمال کیا جاتا ہے۔

پیر کو جاری بیان میں ترجمان نے سینٹ آف پاکستان کی خزانہ و اقتصادی امور کی قائمہ کمیٹی میں ریٹائرڈ ججوں کو گریڈ 23 دینے کے حوالہ سے شائع خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام اکاؤنٹس آفسز پینشن، تنخواہوں اور دیگر حکومتی ادائیگیوں کے حوالہ سے ”سیپ“ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں جو دنیا کا بہترین سافٹ ویئر ہے، اس سسٹم میں ایک خانہ تمام افیسرز حکام کے گریڈ سے متعلق ہے جنہیں تنخواہ یا پینشن ادا کی جا رہی ہے، تمام حکام اور افسران کو گریڈ ایک سے 22 تک میں سے کسی ایک پے سکیل میں رکھا جاتا ہے، سسٹم میں گریڈ کا اندراج لازمی ہے تاکہ درست کیلکولیشن کی جا سکے۔

(جاری ہے)

پبلک سرونٹس کے علاوہ ارکان پارلیمان اور ججوں کو بھی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کی جاتی ہے اس کے علاوہ آئینی عہدوں اور وزراء و دیگر کچھ آفیسرز جن کا مقررہ پیکجز پر حکومت تقرر کرتی ہے کو بھی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ ارکان پارلیمان اور ججوں کو تنخواہ کیلئے خصوصی ٹریٹمنٹ درکار ہوتا ہے تاکہ جی پی ایف، بینو ویلنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس وغیرہ جیسی لازمی کٹوتیوں سے بچا جا سکے اس پر کمپیوٹر کے سافٹ ویئر میں گریڈ ایک سے 22 کے علاوہ کوئی اندراج درکار ہوتا ہے اس مقصد کیلئے 23 کا خصوصی ہندسہ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :