اجتماعی زیادتی کیس ، عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 12:45

اجتماعی زیادتی کیس ، عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء):اپرمال میں چودہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے آٹھ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ سمیت آٹھ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

البتہ پولیس کی جانب سے عدالت میں ملزمان کے دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمے میں زیادتی سمیت اغوا کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے ن لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ تعلقات تھے جس بنا پر مرکزی ملزم نے چودہ سالہ لڑکی کو جھانسہ دیا کہ وہ اپنے اثرو رسوخ کے ذریعے ماڈل بنا دے گا۔