اسلام آباد : جاوید ہاشمی آئندہ ماہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لیں گے ، اہم ذمہ داری بھی ملنے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 12:24

اسلام آباد : جاوید ہاشمی آئندہ ماہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لیں گے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : جاوید ہاشمی آئندہ ماہ (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کریں گے، جبکہ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی پارٹی میں میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی پُرانی جماعت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جاوید ہاشمی نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی کرلی ہے۔ جس کے بعد جاوید ہاشمی کا آئندہ ماہ (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کیے جانے کا قوی امکان ہے ، ن لیگ میں شمولیت کے بعد جاوید ہاشمی کو پارٹی میں اہم ذمے داری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے 2011 میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن پھر پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کے دوران پارٹی فیصلوں پر قیادت سے اختلافات کے سبب انہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔