Live Updates

عمران خان نے محمد عامر کو ایک اور موقع دینے کی تائید کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 23:45

عمران خان نے محمد عامر کو ایک اور موقع دینے کی تائید کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے محمد عامر کو ایک اور موقع دیئے جانے کی تائید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر شوکت خانم ٹرسٹ ہسپتال پشاور کیلئے چندہ مہم کے دوران محمد عامر کی واپسی سے متعلق کئے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اللہ پاک غفور و رحیم ہے۔ معاف کرنے والی اس کی ہستی ہے۔ اُس نے جو گناہ کیا اس کی معافی مانگی سزا بھگتی اب وہ واپس کھیل رہا ہے اور اچھا کھیل رہا ہے ۔ اُسے موقع ضرور دینا چاہئے۔ پاکستان میں قاتل ، چور دھڑلے سے گھوم پھر رہے ہیں لیکن ایک19سال کے نوجوان پر سب اخلاقیات لاگو کی جا رہی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :