کوئٹہ،پولیس اور کسٹم حکام کی کاروائی ،کے، زائرین کے بسوں سے سمگل شدہ 1کروڑروپے کاسامنا برآمد

اتوار 27 دسمبر 2015 22:24

کوئٹہ،پولیس اور کسٹم حکام کی کاروائی ،کے، زائرین کے بسوں سے سمگل شدہ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) کسٹم اورپولیس کے عملے کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں زائرین کے بسوں سے سمگل شدہ 1کروڑروپے کاسامان برآمد کرلیاگیاذرائع کے مطابق گزشتہ روز تفتان سے زائرین کولیکرکوئٹہ آنے والی بسوں میں ایک بارپھرمختلف اشیاء کی سمگلنگ کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے گزشتہ شب کسٹم اورپولیس کے عملے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے27بسوں سے ایک کروڑروپے کی سمگل شدہ سامان کوبرآمدکرکے قبضے میں لے لیاواضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی زائرین کے 40بسوں سے 20کروڑروپے کاسمگل شدہ سامان برآمدکرکے ضبط کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :