کل چین مستقل کمیٹی نے چین کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی سے نمٹنے کا قانون منظور کر لیا
اتوار 27 دسمبر 2015 22:07
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27دسمبر۔2015ء) چین کے عوامی نمائندوں کی کل چین مستقل کمیٹی نے چین کی تاریخ میں پہلی بار دہشت گردی سے نمٹنے کا قانون منظور کر لیا ہے۔ تمام کے تمام 159 قانون سازوں نے دستاویز منظور کیے جانے کے حق میں رائے دی۔
(جاری ہے)
مذکورہ کمیٹی کے سماجی تحفظ اور دہشت گردی سے لڑائی کے معاملات کے شعبے کے سربراہ آن وی سین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس قانون میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے قانون کا استعمال کرنے والوں اور شہریوں کے قانونی حقوق کے درمیان توازن رکھا گیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا ایک علیحدہ حصہ جو انٹرنیٹ کی سلامتی سے متعلق ہے، میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کو ڈیجیٹل معلومات فراہم کریں اور اسی طرح اپنا پاس ورڈ متعلقہ اداروں کو دیں۔ علاوہ ازیں ایک اضافی ایکٹ کے زریعے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ چین کی سرزمین پر انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کے ذاتی کوائف اپنے سروروں میں محفوظ رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.