جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز 18گھنٹے تاخیر کا شکار ‘سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے پر دس ہزار ریال کاجرمانہ عائد کردیا

اتوار 27 دسمبر 2015 21:40

جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز 18گھنٹے تاخیر کا شکار ‘سعودی ایوی ایشن نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) جدہ سے لاہور آنے والی پرواز18 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے پر سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو10 ہزار ریال کاجرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ادائیگی کی جائے بصورت دیگر پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے760طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے اٹھارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ایئرپورٹ پر مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے جرمانہ عائد کیا ۔

متعلقہ عنوان :