پاک بھارت وزرائے اعظم کی اگلی ملاقات واشنگٹن میں متوقع ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 27 دسمبر 2015 20:05

پاک بھارت وزرائے اعظم کی اگلی ملاقات واشنگٹن میں متوقع ہے، بھارتی میڈیا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے بعد پاک بھارت وزرائے اعظم کی اگلی ملاقات واشنگٹن میں متوقع ہے جہاں امریکی صدر نے وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم کی اگلی ملاقات واشنگٹن میں متوقع ہے جہاں امریکی صدر نے وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اس ملاقات کا کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، تاہم امریکی صدر کی دعوت پر دونوں رہنماوٴں کی شرکت متوقع ہے، یہ پہلی دفعہ ہو گا جب پاک بھارت وزرائے اعظم نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ اگلے سال 31 مارچ کو واشنگٹن میں ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :