وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نیشنل ایکشن پلان پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید مسترد کردی،بلاول بھٹو نے اپنے ذاتی دکھوں کا نوحہ بیان کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے خود تسلیم کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے 80 کامیابیاں ملیں،نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے،(ن) لیگ کو نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز حاصل ہے جسے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر (ن) لیگ کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا نہیں کیا جا سکتا، میر ے علم میں نہیں ہے کہ اسلام آباد میں داعش کا حامی کونسا شخص ہے ،اگر بلاول زرداری کو پتہ ہے تو اس کانام بتا ئیں،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل
اتوار 27 دسمبر 2015 19:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے نیشنل ایکشن پلان پر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے ذاتی دکھوں کا نوحہ بیان کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے خود تسلیم کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے 80 کامیابیاں ملیں، مسلم لیگ (ن) کو نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز حاصل ہے جسے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں، دنیا بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
اتوار کو پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے سے خطاب کے دوران (ن) لیگ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سابق صدر زرداری اور پرویز مشرف کے زمانے میں کیوں نہیں بنایا گیا؟۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کو نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز حاصل ہے جسے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کا ایک میکنزم موجود ہے جس کی پارلیمنٹ خود نگرانی کرتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے خطاب پر ردعمل دیتے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ذاتی دکھوں کا نوحہ بیان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خود تسلیم کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے 80 کامیابیاں ملیں۔سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ ابھی ثابت ہونا باقی ہے کہ وہ قتل وغارت کس نے کی تھی۔ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر مسلم لیگ (ن) کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا نہیں کیا جا سکتا۔ پرویز رشید نے کہا کہ میر ے علم میں نہیں ہے کہ اسلام آباد میں داعش کا حامی کونسا شخص ہے ،اگر بلاول زرداری کو پتہ ہے تو اس کانام بتا ئیں۔انہوں نے کہا کہ داعش کا کوئی بندہ اگر اسلام آباد موجود ہے تو وہ کسی قیمت قانون سے نہیں بچ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے ،طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے کر پیپلز پارٹی کو نیشنل ایکشن پلان سمجھ آ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کافیصلہ ابھی ہونا ہے ،ابھی یہ ثابت ہونا ہے کہ کس نے قتل و غارت گری کی۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.