دورہ لاہور اچانک تھا ،طے شدہ ہوتا تو تیاری کرکے جاتا،بھارتی وزیراعظم

پاکستان جا کربہت لطف اندوزہوا،آئندہ بھی مناسب وقت پر دورہ کروں گا،مودی کاپیغام

اتوار 27 دسمبر 2015 17:35

دورہ لاہور اچانک تھا ،طے شدہ ہوتا تو تیاری کرکے جاتا،بھارتی وزیراعظم

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ ان کادورہ لاہور اچانک تھا پہلے سے طے شدہ ہوتا تو تیاری کرکے جاتا،نوازشریف سے ملاقات بہت اچھی رہی ،اوردورہ لاہور کو بہت انجوائے کیا ،بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نریندرامودی نے کہاکہ افغانستان سے واپسی پر بھارت جاتے ہوئے چونکہ پاکستان کے فضائی راستے سے جانا تھا اس لیے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا سوچا اورپھر کچھ دیر کے لیے لاہور میں رکا،بیان کے مطابق نریندرامودی نے کہاکہ ان کے دورہ لاہور کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانا ہے اورمستقبل قریب میں یہ ممکن ہوسکے گا،انہوں نے کہاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے انعقاد پر بات چیت کی تاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حل طلب مسائل پر گفت وشنید کی جاسکے اوران مسائل کے حل کا راستہ نکالاجاسکے،بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے دورہ لاہور کو بہت انجوائے کیا آئندہ بھی مناسب وقت پر وہ پاکستان کادورہ کریں گے۔