مودی کا دورہ خو ش آ ئند،بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی ساتھ لانا چاہئے تھا،میرا

اتوار 27 دسمبر 2015 14:06

مودی کا دورہ خو ش آ ئند،بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی ساتھ لانا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) خورو اداکارہ میرا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ وہ اپنے ساتھ 120 افراد کے وفد میں دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی ساتھ لانا چاہئے تھا ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مودی کا دورہ اچانک خوشگوار تھا اداکار عامر خان کے خلاف طوفان بدتمیزی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ عامر خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں ان کے ساتھ بھارت میں کوئی اچھا سلوک نہیں کیا گیا ۔ (جاوید)