مودی کی ریاست گجرات میں احمد آباد سے روزانہ قریباً 22 ہزار کلو کیلے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے کا انکشاف
ریاست میں آنند سے لے کر بھروچ کے درمیان ہزاروں ایکڑ زمین پر زیادہ تر کسان کیلے ہی کی کاشت کرتے ہیں،رپورٹ
اتوار 27 دسمبر 2015 13:28
احمدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) بھارتی ریاست گجرات میں احمد آباد سے ممبئی کی طرف جانے والی شاہراہ پر آنند سے لے کر بھروچ کے درمیان دونوں طرف کیلے کی کاشت ہوتی ہے۔ہر روز ان میں سے قریباً 22 ہزار کلو کیلے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان جاتے ہیں۔آنند سے بھروچ کے درمیان یہ راستہ ایک سو کلومیٹر طویل ہے۔گجرات میں گذشتہ چھ ماہ سے چلنے والی پاٹے دار ریزرویشن تحریک کا اس علاقے پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔
یہ پورا علاقہ پٹیل ذات کے لوگوں کا ہے اور کھیتی باڑی سے منسلک تمام کسان پٹیل ذات کے ہونے کے باوجود بھی ریزرویشن کی طلب سے تعلق نہیں کیونکہ انھیں کیلے کی فصل سے ہونے والی کروڑوں کی آمدنی کی وجہ سے ریزرویشن کی طلب میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔(جاری ہے)
آنند سے لے کر بھروچ کے درمیان ہزاروں ایکڑ زمین پر زیادہ تر کسان کیلے ہی کی کاشت کرتے ہیں۔وڈودرا گاؤں کے کسان اتیش پٹیل نے بتایا کہ میں گذشتہ دس سال سے کیلے کی کاشت کر رہا ہوں۔
میری فصل کا بڑا حصہ پاکستان جاتا ہے۔اتیش پٹیل نے مزید بتایا کہ اس سے ہمیں اس لیے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ہمیں بھارتی بازاروں میں کیلے فروخت کرنیکی فکر نہیں رہتی۔ پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے والے ایجنٹ ہمارے فارم میں آتے ہیں اور پوری فصل کی قیمت لگا کر کھیت سے ہی براہ راست کیلے کنٹینر میں رکھ کر پاکستان بھیج دیتے ہیں۔ پاکستان میں گجرات کے کیلے کی زیادہ طلب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں کیلے کی فصل نہیں ہوتی ۔گجرات کے معروف زرعی ماہر پرمود چودھری نے بتایا کہ اس علاقے میں اتنی مقدار میں کیلے کی فصل ہونے کی وجہ کیلے کے لئے بہترین زمین ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے اہم مناسب درجہ حرارت کا ہونا ہے۔کیلے کی فصل کے لئے 22 سے 32 ڈگری کے درمیان درجہ حرارت سازگار ہے۔ اس سے کم یا زیادہ درجہ حرارت ہو تو کیلے کی فصل اچھی نہیں ہوتی ہے۔ کیلے کی فصل کے لئے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ بھی اس علاقے میں دستیاب ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.