آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ، راحیل شریف دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر عسکری و سیاسی قیادت سے بھی تبادلہ خیال کریں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 12:21

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ، راحیل شریف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے ، افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ علاقائی سیکورٹی اور افغان امن عمل پر گفتگو ہوگی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج صبح ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحدی امور پر بات چیت ہوگی ۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن عمل شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ملا فضل اللہ اور عمر خراسانی کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کریں گے ۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ گزشتہ ہفتے تسلیم کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی پی رہنما سرحد پر افغانستان کے علاقے میں موجود ہے ۔