Live Updates

عمران خان کی شہرت سے کبھی متاثر نہیں تھی‘ کچھ لوگ قانون پر عمل کرنے کا درس بہت دیتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے ‘ میں عمران خان کی تبدیلی والی بات سے بہت متاثر تھی،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:39

عمران خان کی شہرت سے کبھی متاثر نہیں تھی‘ کچھ لوگ قانون پر عمل کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی شہرت سے کبھی متاثر نہیں تھی‘ کچھ لوگ قانون پر عمل کرنے کا درس بہت دیتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے ‘ میں عمران خان کی تبدیلی والی بات سے بہت متاثر تھی۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ میں عمران خان کی شہرت سے کبھی متاثر نہیں تھی۔ عمران خان کے ساتھ نکاح رجسٹرڈ نہ ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ قانون پر عملدرآمد کرنے کا دوسروں کو درس تو بہت دیتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ نکاح رجسٹرڈ کروانا میری نہیں بلکہ عمران خان کی ذمہ داری تھی۔ ریحام خان نے کہاکہ میں عمران خان کی تبدیلی والی سوچ اور خیبر پختونخواہ کے متعلق ترقی پسند سوچ کی وجہ سے متاثر تھی اور ان کا اپنے بیٹوں سے پیار دیکھ کر میں نے ان سے شادی کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات