Live Updates

وزیر اعظم کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا ء پیا گھر سدھار گئیں‘ولیمہ (کل ) ہوگا، دولہا راحیل منیر کابارات کے ساتھ جاتی امراء آمد پر وزیر اعظم ‘وزیر اعلیٰ پنجاب اور کیپٹن (ر) محمدصفدر سمیت فیملی کے دیگر افراد کی جانب سے استقبال ، بارات پرپھولوں کی پتیاں نچھاور،باراتیوں کی دیسی مرغ قورمے، بریانی اور پیٹھے کے حلوے سے تواضح ،کشمیری چائے بھی پیش

ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:05

وزیر اعظم کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا ء پیا گھر سدھار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساء ہفتہ کے روز پیا گھر سدھار گئیں، دولہا راحیل منیر برات کے ساتھ جاتی امراء پہنچے تو وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اور کیپٹن (ر) محمدصفدر سمیت فیملی کے دیگر افراد نے استقبال کیا جبکہ بارات پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں‘ باراتیوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی اور انہیں کھانے میں دیسی مرغ کا قورمہ، بریانی اور پیٹھے کا حلوہ پیش کرنے کے علاوہ کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشر یف کی نواسی اور مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صاحبزادی مہر النساء کی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر سے شادی ہوئی ہے اور ہفتے کو انکی رخصتی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

راحیل منیر بارات لے کر جاتی عمرہ پہنچے تو دلہن کے گھر والوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور پھول نچھا ور کیے‘بارات کی تقریب میں وزیر اعظم میاں نواز شریف ،کلثوم نواز ،میاں شہباز شریف،حسن نواز ،حسین نواز ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز شریف سمیت عزیز و اقارب شریک ہیں۔

اس موقع پر موسیقی کا بھی خاص اہتمام کیا گیا اور (کل) اتوار کو ولیمہ ہوگا۔ یارہے کہ مہرالنسا صفدر کا نکاح ماہ رمضان میں مسجد نبوی میں انجام پایا تھااور شرعی حق مہر مقرر کیا گیا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :