پاکستانی عوام نے سال بھر میں شاہانہ خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا، پر تعیش اشیاء کی درآمد پر پونے 2 کھرب روپے اڑا دئیے، 72 ارب روپے صرف موبائل فونز کی نظر کر دئیے
ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) پاکستانی عوام نے سال بھر میں شاہانہ خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا‘ پر تعیش اشیاء کی درآمد پر پونے 2 کھرب روپے اڑا دئیے اور 72 ارب روپے صرف موبائل فونز کی نظر کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سٹیٹ بنک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2015ء میں پاکستانی عوام نے پر تعیش اشیاء پر شاہانہ خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام نے اس سال 72 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے۔ چٹ پٹے کھانو ں کے شوقین عوام سال بھر میں 10 ارب 66 کروڑ روپے کے مصالحے کھا گئے ‘ پاکستانی عوام نے 66 کروڑ روپے سے زائد کے امپورٹڈ بسکٹ بھی کھائے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوقین خواتین نے 2 ارب 20 کروڑ روپے امپورٹڈ میک اپ درآمد کرنے میں لٹا دئیے۔(جاری ہے)
سال بھر میں پاکستانیوں نے 16ارب روپے کے پرفیوم ‘ 3 ارب 25 کروڑ روپے کے شیمپو‘ 1 ارب روپے کے امپورٹڈ صابن اور ایک ارب روپے شیونگ اشیاء خریدنے میں لگائے۔
بالوں کی سجاوٹ بناوٹ کیلئے 4 ارب 18 کروڑ روپے کا سامان امپورٹ ہوا جبکہ بچوں کے کھلونوں اور گیمز پر 7 ارب 43 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ رواں سال 11 ارب 45 کروڑ روپے کے لیپ ٹاپ ‘ 19 کروڑ روپے کے ٹیلی ویژن ‘ 2 ارب 39 کروڑ روپے کے ایئرکنڈیشنز بھی درآمد کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.