شیوسینا کی نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر تنقید ،بھارتی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:36

شیوسینا کی نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر تنقید ،بھارتی عوام سے معافی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دورے پر بھارتی عوام سے معافی مانگیں ،شیوسینا نے نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نریندر مودی کا پاکستان جانا قابل اعتراض ہے مودی اس دورے پر بھارتی عوام سے معافی مانگیں ان کے دورے سے یہ پیغام جائے گا کہ بھارت دباؤ میں ہے