لودھراں میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں ،پرویزخٹک
پہلے بھی پروٹوکول کے چکر میں نہیں پڑا نہ میرے لئے کوئی روڈ بلاک ہوئی، آئندہ وزیر اعظم نوازشریف سمیت کسی بھی بڑی شخصیت کے لیے سیکورٹی فراہم کریں گے لیکن سڑکیں بلاک نہیں ہوں گی ، ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لودھراں میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے اور پی ٹی آئی کے قائد عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے قوم فرسودہ سیاست سے تنگ آچکی ہے تحریک انصاف کی صوبائی اداروں میں تبدیلی آچکی ہے میں پہلے بھی پروٹوکول کے چکر میں نہیں پڑا اور نہ میرے لئے کوئی روڈ بلاک ہوئی آئندہ وزیر اعظم نوازشریف سمیت کسی بھی بڑی شخصیت کے لیے سیکورٹی فراہم کریں گے لیکن سڑکیں بلاک نہیں ہوں گی اس ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے ہم کوئی آسمان سے نہیں اترے وہ کام ہر گز نہیں کریں گے جس سے عوام کوتکلیف ہو۔
وہ نوشہر ہ کے تفصیلی دورہ کے موقع پر ملنگ بابا خوڑ میں مدرسہ عبیدیہ انوریہ میں تقسیم اسناد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر اعلی نے مدرسہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کی دستاربندی کی اور مدرسہ کے لیے پچا س لاکھ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا اور ہدایت کی کہ مدرسہ میں جدید علوم کمپوٹر سمیت جدید اور عصری تعلیم کا بھی بندوبست کیاجائے تاکہ طلباء دینی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ ہوں بعدازاں وزیر اعلی لکڑئی گئے جہاں پر ویلج کونسل کے چیئر مین چنار گل نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیاجبکہ پیران بیت الغریب میں چنار خان نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا پیرا ن بیت الغریب میں کونسلر راظیم خا ن اور بانڈہ نبی میں کونسلر نور رحمان نے جلسوں کا اہتما م کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.