فاسٹ باؤلر محمد عامر نے تربیتی کیمپ چھوڑنے کی پیشکش کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 دسمبر 2015 22:56

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے تربیتی کیمپ چھوڑنے کی پیشکش کر دی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے تربیتی کیمپ چھوڑنے کی پیشکش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں تربیت یافتہ23سالہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے کیمپ میں شرکت سے ملکی کرکٹ داغ دار ہورہی ہے تو وہ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے تاہم ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے فاسٹ باؤلر کو سمجھایا کہ انہوں نے اپنے کیے کی سزا بھگت لی ہے لہذا اب وہ کیمپ چھوڑنے کی باتیں کر نے کی بجائے اپنی پریکٹس پر توجہ مرکوز رکھ کر ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں ۔