بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آئندہ سال ویسٹ انڈیزجانے کی اجازت دے دی

جمعہ 25 دسمبر 2015 21:16

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو آئندہ سال ویسٹ انڈیزجانے کی اجازت دے دی

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25دسمبر- 2015ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ویسٹ انڈیز کیساتھ باہمی دوروں پر عائد پابندی ختم کرکے ٹیم کو آئندہ برس کے وسط میں کیربین کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے کلیئر کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوکیمرون نے بذریعہ میڈیا ریلیز بتایا کہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے آئندہ سال بھارتی ٹیم کے دورہ کیربین کی تصدیق کی ہے اور آئی سی سی کے باہمی ٹورز پروگرام کے تحت بھارتی ٹیم دورے کے دوران جولائی اور اگست کے درمیان ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم گزشتہ سال بورڈ کیساتھ معاوضوں کے تنازع پر دورہ بھارت ادھورا چھوڑ کر واپس وطن لوٹ گئی تھی جس پر بھارتی بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیساتھ باہمی دوروں پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :