زیادہ سٹمپڈ ، مہندراسنگھ دھونی نے کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 دسمبر 2015 19:07

زیادہ سٹمپڈ ، مہندراسنگھ دھونی نے کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25دسمبر- 2015ء) مہندرا سنگھ دھونی نے ایشین پروفیشنل کرکٹ میں زیادہ سٹمپڈ کرنے کا پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کے خلاف میچ میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 سالہ دھونی نے شیکھر دھون کو سٹمپڈ آئوٹ کر کے کامران اکمل کا 208 سٹمپڈ کا ریکارڈ برابر کیا ۔ یہ دھونی کا 675 واں پروفیشنل کرکٹ میچ تھا جب کہ کامران اکمل نے یہ اعزاز 658 میچ کھیل کر حاصل کر رکھا ہے ۔ سابق سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا اس فہرست میں 204 سٹمپڈ آؤٹ کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔