ون ڈے کپتان اظہر علی ، تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ چیئر مین پی سی بی سے ملاقات کے بعد”اچھے بچے “ بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 دسمبر 2015 17:57

ون ڈے کپتان اظہر علی ، تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ چیئر مین پی سی بی ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25دسمبر- 2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ چیئر مین پی سی بی سے ملاقات کے بعد”اچھے بچے “ بن گئے ، دونوں کھلاڑی ہفتے کو فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ساتھ ٹریننگ کرنے پر راضی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریا رخان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں سینئر کھلاڑیوں کامعاملہ اب ختم سمجھا جائے، سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے معاملے پر اظہر علی اور محمد حفیظ سے خوش گوار ماحول میں بات ہوئی ہے ،دونوں سینئر کھلاڑیوں کا معاملہ ذاتی نہیں بلکہ اصولی ہے،وہ دونوں بورڈ کی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں اور ہفتے کے روز قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کر لیں گے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کے متعلق سوال پر چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں سے اپنی غلطی کی معافی مانگ چکے ہیں ،انہیں ڈومیسٹک کرکٹ اور بی پی ایل میں کاکردگی دکھانے پر چانس دیا جارہا ہے ۔