وی آئی پی سواری گزرتے وقت ٹریفک روکنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، ملک سے وی آئی کلچر ختم ہونے کا دعویٰ نہیں کرتے ، وزیر اعظم ٹریفک نہ رکوانے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پر سفر کرتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو، پروٹوکو ل کے خاتمے میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے، مولا بخش چانڈیو ،پورے پاکستان میں امیر آدمی کے بچے قتل کر کے چند دنوں میں رہا ہو جاتے ہیں ، جرنیلوں، ججز یاکسی بھی امیر شخص کو عام آدمی کی طرح زندگی بسر کرنی چاہیے ،اعجاز چوہدری

جمعرات 24 دسمبر 2015 23:47

وی آئی پی سواری گزرتے وقت ٹریفک روکنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، ملک سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وی آئی پی سواری گزرتے وقت ٹریفک روکنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے ملک سے وی آئی کلچر ختم ہونے کا دعویٰ نہیں کرتے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف ٹریفک نہ رکوانے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے سفر کرتے ہیں جب کہ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پروٹوکو ل کے خاتمے میں بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں امیر آدمی کے بچے قتل کرتے ہیں اور تھوڑے ہی دنوں میں عدالتوں سے رہا ہو جاتے ہیں ۔

کوئی جرنیل، جج یا بڑا امیر آدمی ہو سب کو عام آدمی کی طرح زندگی بسر کرنی چاہیے ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے پروٹوکول کے خاتمے کے معاملے پرگفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ٹریفک رکنے کی تکلیف سے لوگوں کو بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر پر سفرکرتے ہیں جہاں ہیلی کاپٹر نہ جا سکے وہاں اکیلی گاڑی سے سفر کرتے ہیں جس کے لئے دو منٹ ٹریفک رکواتے ہیں ۔

ملک سے وی آئی پی سواری کے لئے ٹریفک روکنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے مگر ابھی سے اس کلچر کے مکمل خاتمے کا دعویٰ میں نہیں کر سکتا۔ پرویز رشید نے کہا کہ 1997 میں جب میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم بنے تھے تو انہوں نے راولپنڈی ائیر پور ٹ پر تمام وی آئی پی کمرے ختم کروا دیئے تھے جسے صدرپرویز مشرف نے اپنے دور میں دوبارہ سے واپس وی آئی پی کا درجہ دے دیا تھا ۔

ہم سب وزیروں پر پابندی ہے کہ ہم نے ڈومیسٹک سفر بزنس کلاس میں نہیں بلکہ اکانومی کلاس میں کرنا ہے ۔تو اس طرح سے وزیراعظم نواز شریف نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بہت پہلے ہی کوششیں شروع کر دیں تھیں۔ وی آئی پی کلچر کی بہت سی شکلیں ہمارے ملک میں بن چکی ہیں ۔ مثلاً تعلیمی ادارے ، شادیاں اور شادیوں کے کارڈ تک میں فرق ہے جس کے پاس زیادہ پیسے ہیں تو وہ اسی طرح سے استعمال کرتے ہیں ۔

پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے لودھراں میں جہانگیر ترین کی جیت کو تسلیم کیا اور انہیں مبارک باد بھی دی ہے ۔ جہانگیر ترین کو محنت کا پھل ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق نمائندگیبیلٹ باکس سے برآمد ہوتا ہے کنٹینر کی چھت سے نہیں ۔ وزیر اعظم کے پاس کسی حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا اختیار نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو لودھراں میں بیلٹ باکس کی طاقت کا انعام ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا ٹرائل سے گریز کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ 9 اکتوبر کو لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کیوجہ اڑھائی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان کا عزم ہے کہ اس ملک سے وی آئی پی کا مکمل خاتمہ کرنا ہیخ انوں نے کہا کہ شادیوں میں ون ڈش پروگرام کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے ۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ این اے 122 میں کم از کم 20 ہزار ووٹوں کی گڑ بڑ ہوئی ہے ۔ چوہدری نثار کو وڈیو منظر عام پر لانی چاہیے وہ ٹیپ پبلک ڈاکومنٹ ہے ۔گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی میں بچی کا انتقال بہت دکھی واقعہ ہے اس میں کوئی سازش شامل نہیں ہے ۔ اپنے قائد کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے جسے ہم نے پورا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کی ہے تو یہ انکا فیصلہ ہے ویسے ہمیں اس معاملے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حادثہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ۔ بچی کے انتقال کا الزام ہم پر کیسے آسکتا ہے ۔ اختیارات کو مشروط یا غیر مشروط کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کی وڈیو دکھانا چاہتے ہیں تو دکھا دیں ۔ ہم مفاہمت چاہتے ہیں لڑائی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اعتماد سے چلے گا دھمکیوں سے نہیں ۔