ملک و قوم کا نام بدنام کرنیوالے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا :اظہر علی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 دسمبر 2015 15:52

ملک و قوم کا نام بدنام کرنیوالے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا :اظہر ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ جب تک سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر قومی ٹیم کے کیمپ میں موجود ہیں وہ وہاں نہیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ وہ ملک و قوم کا نام بدنا م کرنے والے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ، اگر چیئر مین پی سی بی اس معاملے پر بات کر نے کے لیے انہیں بلائیں گے تو وہ ضرور ان سے ملاقات کے لیے جائیں گے ۔ دوسری جانب اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کا بھی کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور عامر کی موجود گی میں ٹریننگ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے ۔