پیرس حملوں کے بعد نافذ ایمرجنسی کو فرانس کا باقاعدہ آئین کا حصہ بنانے پر غور
جمعرات 24 دسمبر 2015 12:43
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) فرانس کی کابینہ نے گذشتہ ماہ پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی کو باقاعدہ طور پر آئین کا حصہ بنانے کے لیے غور شروع کردیا ہے جبکہ دائیں بازو کی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ سٹیٹ ایمرجنسی کے تحت خصوصی اختیارات میں گھر پر نظر بندی اور جج کی اجازت کے بغیر کسی بھی گھر کی تلاشی کی اجازت حاصل ہوگی تاہم انھیں آئینی عدالت میں چیلنچ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس حملوں میں 130 افراد کی ہلاکت کے بعد فرانس کے صدر فرانسکو ہولاندے نے ایمرجنسی کے اختیارات کو آئین میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔وزرا سے ملاقات کے بعد فرانسیسی وزیراعظم مینیوئل والس نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سے قبل یہ خطرہ اس قدر شدید نہیں تھا۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہمیں ایک جنگ کا سامنا ہے، یہ جنگ دہشت گردی، جہادیوں اور بنیاد پرست اسلام کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ آئینی اصلاحات کو قانون کا حصہ بنانے کے لیے اس کی حمایت میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور ایوان زیریں سے پانچ تہائی ووٹ درکار ہوگے، جس پر بحث کا آغاز 3 فروری سے ہونے جارہا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق عراق اور شام میں عسکریت پسندوں میں شمولیت کے لیے 1000 افراد فرانس سے جاچکے ہیں جن میں 148 ہلاک جبکہ 250 واپس ا?ئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ ذہنیت کے افراد مختلف ممالک سے داعش میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر فرانسیسی زبان بولنے والے ہیں اور یہ دہشت گرد گروپ زبان کے ذریعے ہماری زمین پر دہشت گردوں کو تیار اور ان کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.