ملک بھر میں عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 11:39

ملک بھر میں عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  عقیدت و احترام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : ملک بھر میں آج عید میلا دالنبیﷺ مکمل عقیدت و احترام اور روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ محسن کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں گھر گھر سجاوٹ سمیت گلیاں، محلے ، بازار اور عمارتوں کو بھی دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف شہروں میں بھی عمارتوں کو رنگی برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے، گھروں کےعلاوہ مختلف عمارات اور سرکاری عمارتوں کو بھی سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں. عید میلادالنبی ﷺکا مرکزی جلوس آج میلاد چوک سے بعد از نماز مغرب نکالا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سکھرمیں جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ نےدریائےسندھ میں کشتیوں کی ریلی نکالی جس میں شرکاء نے نعتیہ کلام پڑھا۔ علاوہ ازیں عید میلاد النبی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :