لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس6.62پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5297.27پربندہو ا

بدھ 23 دسمبر 2015 19:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس6.62پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5297.27پربندہو ا۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپر60کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 41 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل1لاکھ43 ہزار100 حصص کا کاروبارہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ500 حصص ۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے9 ہزار500 حصص۔جبکہ عسکری بنک لمیٹڈکے5 ہزار حصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.73 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.92روپے کم ہو گئی۔