رواں برس ملک میں دہشت گردی کے 10 حملوں کو ناکام بنایا گیا، فرانسیسی وزیر داخلہ

بدھ 23 دسمبر 2015 12:05

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) فرانسیسی وزیر داخلہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 20 اور 24 سال کی عمر کے دو افراد مبینہ طور پر اس حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گذشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں افراد ایک اور شخص کے ساتھ رابطے میں تھے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت شام میں ہے اور یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی بھی اس نے ہی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں برس فرانس میں 10 حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس نومبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شدت پسندوں کے حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :