پاکستان ریلوے پر عوام کا اعتما د بحال ہونے سے ملک بھر میں ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ،موسم سرما اور کرسمس کی چھٹیوں کے باعث اسٹیشنوں پر عوام کا بے تحاشہ رش ،مسافروں کا وفاقی وزیر ریلوے سے اضافی ٹرینیں چلانے کا مطالبہ

منگل 22 دسمبر 2015 22:36

پاکستان ریلوے پر عوام کا اعتما د بحال ہونے سے ملک بھر میں ٹکٹوں کی ریکارڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان ریلوے پر عوام کا اعتما د بحال ہونے سے ملک بھر میں ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ،سردی اور کرسمس کی چھٹیوں کے باعث اسٹیشنوں پر عوام کا بے تحاشہ رش ،مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے سے اضافی ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پر عوام کا اعتما د بحال ہونے سے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا بے تحاشا رش دیکھنے میں آرہا ہے اور ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت کے باعث ریلوے کے منافع میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔

رواں ماہ موسم سرما اور کرسمس کی چھٹیوں کے باعث ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی سہولت کیلئے ملک بھر میں اضافی ٹرینیں چلائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :