پاکستان اور بھارت کا لائن آف کنٹرول پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور سیزفائر معاہدے کو برقرار رکھنے پراتفاق
پونچھ سیکٹر کے چاکن دا باغ کراسنگ میں بٹالین کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ میں دونوں اطراف سے مفاہمتی میکنزم کے تحت لائن آف کنٹرول پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مواصلاتی رابطے بحال رکھنے پراتفاق ،جنگ بندی، فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہریوں کی واپسی جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ،بی ایس ایف حکام
منگل 22 دسمبر 2015 22:13
نئی دہلی/جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء ) پاک بھارت سرحدی حکام نے لائن آف کنٹرول پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور سیزفائر معاہدے کو برقرار رکھنے پراتفاق کیا ہے ۔
(جاری ہے)
منگل کوبھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان گیارہ بجے کے قریب پونچھ سیکٹر کے چاکن دا باغ کراسنگ میں بٹالین کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دونوں اطراف سے قائم مفاہمتی میکنزم کے تحت لائن آف کنٹرول پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مواصلاتی رابطے بحال رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت فلیگ میٹنگ ایک مثبت بیان پر ختم ہوئی جس میں اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے لے کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دونوں فریقین نے جنگ بندی اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہریوں کی واپسی جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.