وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے: وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ

muhammad ali محمد علی منگل 22 دسمبر 2015 21:52

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22دسمبر 2015 ء) وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیارات دیے جانے کے فیصلے پر سندھ حکومت کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ چوہدری نثار ڈاکٹر عاصم کے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے دھمکی دی ہےکہ اگر گورنر راج لگا تو وہ صرف سندھ تک محدود نہیں رہے گا۔