معروف مذہبی اسکالر مولانا محمد اسحق بھٹی 91 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے
منگل 22 دسمبر 2015 21:44
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔22 دسمبر۔2015ء ) معروف مذہبی اسکالر مولانا محمد اسحق بھٹی مختصر علالت کے باعث 91 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔ ا ن کی نماز جنازہ ناصر باغ لاہور میں پروفیسرڈاکٹر محمد حماد لکھو ی کی اقتدا میں اداکی گئی ،جس میں تمام مکاتب فکر اورسیاسی ومذہبی جماعتوں کے راہنماؤں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔انہیں انکے آبائی گاؤں53 گ ب منصور پور جڑانوالہ میں سپردخاک کردیا گیا۔
انہوں نے لواحقین میں دوبیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔ وہ برصغیر کے معروف راہنماؤں مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا داود غزنوی، مولانا ابوالاعلی مودودی ،مولانا اسماعیل سلفی ،مولانا معین الدین لکھوی کے معاصرین میں سے تھے۔ہندوستان کے سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کے ذاتی دوست بھی تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے دینی اورتاریخی موضوعات کے علاوہ مختلف شخصیات کے بارے میں 40 کے قریب کتابیں لکھیں۔
انکی شہرہ آفاق تصنیف’ سات جلدوں پر مشتمل ’ تاریخ فقہائے ہند“ ہے۔ مولانا اسحق بھٹی15 مارچ1925 ء کو کوٹ کپورہ فریدکورٹ میں پیدا ہو ئے۔1947 میں وہ ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔وہ تحریک آزادی کے دوران1939 میں فیروز پور جیل میں قید بھی رہے۔ ان کی نماز جنازہ میں لیاقت بلوچ،حافظ عبدالغفار روپڑی، رانا شفیق پسروری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ڈا کٹر عظیم الدین لکھوی، حافظ صلاح الدین یوسف، حافظ احمد شاکر، مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی، سید جیند غزنوی، قاری یعقوب شیخ، میاں محمد جمیل،ڈاکٹر تنویرقاسم حافظ طلحہ سعید، رانا نصراللہ خاں، مولانا مبشر مدنی، حافظ اسرائیل فاروقی ،ابوبکر قدوسی،سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔دریں اثناء مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر، ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید، مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری حافظ حبیب الرحمن، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندوستان کے راہنماؤں نے مولانا بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.