Live Updates

بشیر بلور احمد شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، نیشنل کلب نے پی ٹی آئی کلب کو 50رنزسے شکست دیدی

منگل 22 دسمبر 2015 18:56

بشیر بلور احمد شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، نیشنل کلب نے پی ٹی آئی کلب ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری تیسرے بشیر بلور احمد شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں نیشنل کلب نے پی ٹی آئی کلب کو 50رنزسے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ ایمپائرمیاں سید احمد شاہ مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کریاگیا۔

(جاری ہے)

شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس پشاور میں واقع جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں نیشنل کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ30اوورزمیں 154رنز بنائے ۔جسمیں شاکر نے38،عالمزیب اور ذاکرنے22,22رنز سکور کئے۔پی ٹی آئی کلب کی جانب سے نواب اور عدنان نے3,3وکٹیں حاصل کیں۔اسکے جواب میں پی ٹی آئی کلب مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم101رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔شاہین نے40اور نواب نے25رنز بناکر نمایاں سکورررہے۔نیشنل کلب کی طرف سے نعمت اﷲ نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات